جمعه 15/نوامبر/2024

تراویح 200 کلوریز جلانے کا باعث بنتی ہیں: ماہرین

پیر 13-جون-2016

سعودی عرب کے ایک فیملی ڈاکٹر نے کہا ہے کہ نماز تراویح جہاں ایک عبادت ہے وہیں انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ورزش بھی ہے کیونکہ ایک روز کی نماز تراویح سے نمازی کی 200 کلوریز جلائی جا سکتی ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سعودی ڈاکٹر عاصم القرشی کا کہنا ہے کہ ایک رکعت نمازمیں کم سے کم 10 کلوریز جلائی جا سکتی ہیں۔

سعودی ڈاکٹر نے اخبار ’’الشرق‘‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ نماز تراویح ایک عبادت ہے ہی مگر یہ انسانی جسم کو چست اور صحت مند رکھنے کے لیے بہترین ورزش بھی ہے، جس کی مدد سے روزہ دار اور نمازی اپنی اضافی کلوریز جلانے میں مدد لے سکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عاصم القرشی نے کہا کہ شوگر کے مریض جب اپنی شوگر کم ہوتا محسوس کریں تو فورا روزہ توڑیں۔ بالخصوص جب خون میں گلو کوز کی مقدار 70 پوائنٹ سے کم ہوجائے تو کوئی میٹھی چیز لامی کھائیں تاکہ مرض کو خطرناک حد تک جانے سےروکا جا سکے۔

اسی طرح اگر شوگر بہت بلند ہونا شروع ہو جائے اور خون میں گلوکوز می مقدار 300 پوائنٹ تک جا پہنچے تو فورا پانی پیئیں اور ڈاکٹر سے رجوع کریں ورنہ اس شوگر اس مقام تک پہنچنے کے بعد جان کے لیے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔

شوگر کے مریضوں کے لیے ڈاکٹر عاصم القرشی کے چند مفید مشورے بھی دیے اور کہا کہ ایسے مریض جو شوگر کے مرض میں گرفتار ہوں وہ میٹھے ماکولا اور مشروبات سے گریز کریں۔

سحر کا کھانا آخری وقت میں کھائیں۔ کھانے میں سبزیوں، پھلوں اور پروٹین پیدا کرنے والی اشیاء کا بہ کثرت استعمال کریں۔

افطاری کے بعد اختتام سحر تک پانی کی زیادہ سے زیادہ مقدار پئیں۔

مختصر لنک:

کاپی