فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کی جیلوں میں پابند سلاسل چھ فلسطینی کل 11 جون ہفتے کے روز اپنی اسیری کے نئے برسوں میں داخل ہو گئے۔
صوت الاسریٰ ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق 44 سالہ عبدالباسط ربحی مصطفیٰ شوابکہ اپنی اسیری کے 14 سال مکمل کرنے کے بعد 15ویں میں داخل ہو گئے ہیں۔ شوابکہ کو سنہ 2002ء میں حراست میں لیا گیا تھا اور انہیں جیل میں 30 سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔ 32 سالہ شحادہ علی شحادہ حامد نے 13 سالہ قید میں سے 10 سال مکمل کیے ہیں۔ انہیں 2006ء میں اسی روز حراست میں لیا گیا تھا۔
رائد حسن حمدان حسن بلاونہ جن کا آبائی تعلق طولکرم سے ہے 20 سالہ قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی سزا کے 14 سال مکمل کر لیے ہیں۔ انہیں 2002ء کو حراست میں لیا گیا تھا۔
الخلیل شہر سے تعلق رکھنے والے محمد ابراہیم محمد سیاعرہ کے 14 میں سے 13 سال قید مکمل کی ہے۔ انہیں سنہ 2003ء کو حراست میں لیا گیا تھا۔ رامی زیدان خلیل الکسار ساڑھے 14 سال قید کے تحت پابند سلاسل ہیں اور انہوں نے بھی اسیری کے 13 سال مکمل کیے ہیں۔ القدس کے ماجد راغب ساڑھے تین سال قید کے تحت پابند سلاسل ہیں جس میں انہوں نے تین سال قید مکمل کی ہے۔