جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی عدالتوں سے پانچ فلسطینیوں کو قید وجرمانوں کی سزائیں

بدھ 8-جون-2016

اسرائیل کی فوجی عدالتوں سے زیرحراست پانچ فلسطینی شہریوں کو مختلف مدت کی قید اور جرمانوں کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کل منگل 7 جون کو کو اسرائیلی عدالت نے ساید قصی الاقرع کو 15 ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی۔
اسی طرح صہیونی عدالتوں کی جانب سے  محمد خالد شریم کو 14 ماہ قید اور4000 شیکل جرمانہ، باسل ابو ماریا کو 14 ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ، اسیر زیدا بحر کو 9 ماہ قید اور 6000 شیکل جرمانہ اور احمد قزاز کو 8 ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی