ماہ صیام اہل ایمان کے لیے بے پناہ اجرو ثواب کا مہینہ ہے مگر اللہ تعالیٰ نے مریضوں کے لیے روزے کے حوالے سے کچھ سہولیات بھی دے رکھی ہیں۔ اس رپورٹ میں ماہرین نے حاملہ خواتین کے لیے چند تدابیر بتائی ہیں جو ماہ صیام کے دوران ان خواتین کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔
سات چیزوں سے اجتناب کریں
میٹھی چیزوں کا استعمال کم سے کم کر دیں، اگر میٹھی چیزیں استعمال کرنا ضروری ہوں تو میٹھے کی شدت کم رکھیں۔
چربی والی اشیاء اور تلی ہوئی چیزوں کے استعمال سے گریز کریں۔
نمکین اشیاء، کھٹی چیزیں اور اچار کا استعمال ترک کر دیں۔
چائے اور کافی جیسے مشروبات کا استعمال بھی کم کر دیں۔
گیس پیدا کرنے والے مشروبات کم کریں اور ان کی جگہ دودھ اور پھلوں کو ترجیح دیں۔
جب سورج نصف النہار پرہو تو دھوپ میں نہ نکلیں، جسم کو رطوبت سے بچائیں۔ کوشش کریں کے صبح 10 سے شام 4 بجے تک دھوپ میں رہیں۔
پاؤں کے بل زیادہ دیر کھڑا ہونے سے گریز کریں اور تھکاوٹ والے کاموں کے بعد کچھ دیر آرام کو دیں۔
روزے کے عالم میں حاملہ خواتین کے لیے چند نصیحتیں
کلشیم سے بھرپور اشیاء مثلا دودھ، مکھن اور انڈوں کا استعمال کریں۔ اگر ممکن ہو تو سحری میں دودھ اور انڈے خوراک کا حصہ بنائیں۔ افطار کے وقت بھی کھجوروں کے ساتھ مکھن کا استعمال مفید رہے گا۔
پانی زیادہ پئیں۔ ایک حاملہ خاتون افطار کے اوقات میں کم سے کم 10 گلاس پانی پئے۔ مناسب ہے کہ آٹھ گلاس سادہ پانی جب کہ دو گلاس جوس کے مگر چینی کم سے کم شامل ہو پئیں۔
سحری پورے اہتمام کے ساتھ کریں اور سحری کا کھانا اذان فجر سے پہلے نہ کھائیں۔ صرف اتنا وقفہ ہو کہ آپ کھانا کھانے کے بعد دانت صاف کریں اور پھرپانی کا ایک آدھ گلاس پی لیں۔
افطار کے وقت کھجور کے ساتھ دودھ استعمال کریں۔ اس کے بعد نماز مغرب ادا کریں۔ پھر توانائی والی کوئی بھی خوراک استعمال کر سکتے ہیں۔ بہتر ہے کہ کچھ توقف کے بعد ہی کھانا کھائیں۔ ہو سکے تو پھلوں کی ایک پلیٹ کھائیں۔
حاملہ خواتین دن کے اوقات میں کچھ دیر بالخصوص جب روزے گرمیوں میں ہوں تو آرام ضرور کریں۔
اگر حاملہ خواتین ملازمت پیشہ ہوں تو وہ کام میں احتیاط کریں۔ اگر کام کے دوران بے ہوش ہو جائیں تو فورا کچھ کھا پی لیں۔