چهارشنبه 30/آوریل/2025

القدس میں 15 ہزار مکانات پر مشتمل نئی یہودی کالونی کا منصوبہ

منگل 7-جون-2016

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم اسرائیلی بلدیہ نے شہر میں ’’قلندیہ ہوائی اڈے‘‘ کے علاقے میں ایک نئی یہودی کالونی کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔’’عطروت‘‘ نامی اس نئی یہودی کالونی میں کم سے کم 15 ہزار نئے گھروں کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی بلدیہ کے ڈپٹی میئر مائرترجمان نے گذشتہ روز بیت المقدس میں پلاننگ وہاؤسنگ کمیٹٰی کے اجلاس کے دوران کہا کہ ’’حریدیم‘‘ یہودی فرقے کے باشندوں کے لیے رہائشی ضروریات کی خاطر ایک نئی کالونی کی تعمیر کی تیاری کی جا رہی ہے، جس کے لیے انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔

عبرانی ریڈیو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہودی بلدیہ کے عہدیدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں طویل عرصے سے عطروت یہودی کالونی کی تعمیر کا خواب دیکھ رہا تھا۔ میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور دوسرے متعلقہ محکموں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ جلد از جلد یہودی کالونی کی تعمیر کی منظوری دیں۔

مائر ترجمان نے کہا کہ اگلے چارسال کے اندر اندر نئی یہودی کالونی تیار کر لی جائے گی۔ اس کالونی کے لیے بیت المقدس میں قلندیا ہوائی اڈے کا علاقہ مختص کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ بیت المقدس کا یہ علاقہ سنہ 1967ء کی جنگ میں اسرائیل نے قبضے میں لیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی