چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی عدالت سے عوامی محاذ کے دو رہ نماؤں کی انتظامی حراست کی تجدید

اتوار 5-جون-2016

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والےاداروں کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی ایک مقامیعدالت نے زیرحراست عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے دو سرکردہ رہ نماؤں کیانتظامی قید میں تیسری بار مزید  چھ چھ ماہکی تجدید کی گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 56 سالہ جمال جمیلبرھم کا تعلق مغربی کنارے کے شہر طولکرم اور 47 سالہ شاھر علی الراعی کا تعلققلیقلیہ سے ہے۔

اسیران اسٹڈی سینٹرکی جانب سے جاری کردہ ایکبیان میں بتایا گیا ہے کہ برھم اور الراعی دونون جزیرہ نما النقب کی صحرائی جیلمیں قید ہیں۔ انہیں عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین میں شامل ہونے اور جماعت میںسرگرم رہنے کے الزام کے تحت 3 جون 2015ء کو حراست میں لیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی