بہت جلد پاکستان اور اسرائیل آمنے سامنے آئیں گے۔ امریکہ میں ہونے والے بیس بال کے عالمی مقابلے میں پاکستان اور اسرائیل کی ٹیمیں تاریخ میں پہلی مربتہ آمنے سامنے آئیں گی۔ عالمی سطح پر یہ پہلا مقابلہ ہو گا، جس میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڈی صہیونی ریاست کے کھلاڑیوں سے پنجہ آزمائیں گے۔
دونوں ممالک کی ٹیمیں ایک دوسرے کو شکست دینے کیلیے بھرپور تیاریاں کر رہی ہیں جبکہ پاکستانی ٹیم پرعزم ہے کہ اسرائیل مدمقابل آیا تو اس تاریخی میچ میں مخالف ٹیم کو سکشت کا خوب مزہ چکھائے گی۔ اس عالمی مقابلے میں پاکستان اپنا پہلا میچ 22 ستمبر کو برازیل کے خلاف کھیلے گا۔