جمعه 15/نوامبر/2024

کیلے کے حیرت انگیز طبی فواید

جمعرات 2-جون-2016

انسانی صحت کی  تندرستی کے لیے کیلے کو غیرمعمولی اہمیت کا حامل پھل سمجھا جاتا ہے۔ کیلے کے ان گنت طبی فواید بیان کیے جاتے ہیں۔ زرد رنگ کے چھلکے کے اندر موجود نرم وملائم گودا درحقیقت ایک لذیذ پھل ہی نہیں بلکہ آپ کے جسم کو درکارتمام ضروری غذائی ضروریات کا بھی مرکب ہے۔

کیلے کے طبی خواص و فواید کے بارے میں ماہرین کی آراء سامنے آتی رہتی ہیں۔ کیلے کا تواتر کے ساتھ استعمال وٹامنز کی کمی دور کرتا، غذائیت کی کمی ختم کرتا اور جسم میں شوگر کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے۔ یہی وجہ ہےکہ اطباء کے ہاں یہ مشہور ہے کہ روزانہ ایک کیلا آپ کو ڈاکٹر سے رجوع سے بچاتا ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ امریکا میں استعمال ہونے والے پھلوں میں کیلا پہلے نمبر پرہے۔ امریکی مالٹے اور سیب سے زیادہ کیلے پر پیسہ خرچ کرتے ہیں۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ کیلا ایک بیکار چیز ہے اور اس کے طبی فواید بھی حقائق کے برعکس بیان کیے جاتے ہیں مگریہ تصور قطعی طورپر بے بنیاد ہے۔

کیلے میں موجود غذائیت کے ساتھ ساتھ کینسر جیسے امراض سے نجات کے بھی خواص موجود ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق Tumor Necrosis Factor یعنی TNF نامی مادہ کینسرکے جراثیم کو کمزور کرنے یا انہیں پیدا ہونے سے روکنے میں مدد دیتا ہے۔

کیلے کے طبی فواید صرف کینسر مخالف امراض ہی کے لیے نہیں بلکہ یہ اور بھی کئی حوالوں سے مفید ثابت ہوتا ہے۔

کیلے سے معدے کی جلن کم ہوتی اور جسم میں تازگی اور شگفتگی کا احساس پیدا ہوتا ہے۔

کیلا دل کی دھڑکنوں کو معمول پررکھنے اور دماغی فالج سے بچاؤ میں مدد گار ہوتا ہے۔

کیلے کے استعمال سے بلند فشار خون کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

کیلا انسانی جسم میں طاقت اور توانائی بحال کرانے میں مدد دیتا ہے۔ اس میں موجود کاربوہائیڈریٹ خون میں شوگر کی مقدار کو معمول پرلانے میں مدد دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ صحت کے لیے ضروری وٹامنز سےبھرپور غذایت کا مرکب قرار دیا جاتا ہے۔

کیلا انیمیا سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے۔

معدے کے السرسے بچاتا ہے۔

تھکاوٹ دور کرتا ہے

قبض کشا ہے۔

سخت گرمی اور سخت سردی میں جسم کے درجہ حرارت میں توازن قائم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی