پنج شنبه 01/می/2025

علماء کا پوری دنیا میں ایک دن روہیت ہلال پر اتفاق

بدھ 1-جون-2016

ترکی میں حال ہی میں منعقد ہونے والی ایک بین الاقوامی علماء کانفرنس میں شریک علماء کرام نے متفقہ طورپر دنیا بھر میں ایک ہی روز روہیت ہلال سے اتفاق کرتے ہوئے ایک ہی دن میں ماہ صیام کا آغاز کرنے اور ساتھ ہی عید منانے کی سفارش کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ترکی کے سیکرٹری مذہبی امور محمد گورماز نے ایک بیان میں بتایا کہ استنبول میں منعقدہ ایک کانفرنس علماء نے قمری سال کی ایک ہی تاریخ مقرر کرنے سے اتفاق کیا۔

انہوں نے کہا کہ بعض ممالک کی جانب سے یہ رائے سامنے آئی کہ روئیت کے لیے فلکی آلات کا استعمال بھی اہمیت کا حامل ہے مگر آنکھ سے روئیت کو بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ پوری دنیا کے مسلمان ایک ہی دن سے روزہ رکھ سکتے ہیں اور ایک ہی دن میں عید کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ہفتے کے روز ترکی میں منعقدہ عالمی علماء کانفرنس میں 60 ممالک کے مندوبین اور علماء کرام نے شرکت کی۔ ترکی کی میزبانی میں منعقدہ عالمی کانفرنس کو متحدہ عرب امارات کے شعبہ روہیت ہلال، یورپی افتاء کونسل اور باسفورس یونیورسٹی کے مرکز القندیلی کا بھی تعاون حاصل تھا۔

ترکی میں عالمی علماء کانفرنس میں روہیت ہلال اور ایک ہی تاریخ سے قمری مہینے کے آغاز کی سفارش اہم پیش رفت ہے اور اسے ترکی ہی میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے منظوری کے بعد قمری تاریخ کو پوری دنیا میں ایک ساتھ شروع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی