جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی جیل میں فلسطینی اسیر کو دماغی عارضہ، اسپتال منتقل

بدھ 1-جون-2016

اسرائیل کی عفولہ نامی ایک جیل میں سنہ 2001 ء سے پابند سلاسل ایک فلسطینی قیدی اچانک  دماغی عارضے میں مبتلا ہو گئے۔ انہیں فوری طور پرجیل کی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جزیرہ نما النقب کی جیل میں قید احمد عزات وریدات کو دماغی عارضہ لاحق ہوا، جس کے بعد نہیں وہاں سے العفولہ جیل اور پھر جیل کی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ وریدات کا تعلق مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے الظاھریہ قصبے سے ہے اور وہ سنہ 2001ء سے 16 سال قید کی سزا کے تحت پابند سلاسل ہے۔

مختصر لنک:

کاپی