پنج شنبه 01/می/2025

ناک کی شکل ترتیب دینے والے خلیے دریافت!

بدھ 1-جون-2016

سائنسدان طویل طبی تحقیق کے بعد ناک کی بناوٹ  اور اس کی شکل ترتیب دینے والے خلیات دریافت کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ سائنسدانوں نے ان خلیات کی شناخت کے لیے 6 ہزار افراد کے ڈی این اے پر تحقیق کی، جس کے نتیجے میں ثابت ہوا کہ پانچ خلیات انسانی ناک کی بناوٹ اور اس کی شکیل ترتیب دینے اوراس کی نشو نما میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق برطانیہ کی لندن یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق سے ناک کی چوڑائی اور ناک کے اندرونی حصوں کی نشونما میں مدد دینے والے چار خلیات کا پتا چلایا۔ یہ چاروں خلیات  (DCHS2 RUNX2 .GLI3 PAX1 کے سائنسی ناموں کے ساتھ جانے جاتے ہیں۔ ایک پانچواں خلیہ EDAR ٹھوڑی کی نشو نما اور اس کے اندرونی حصوں کے ٹکراؤ کا ذریعہ بنتا ہے بھی اسی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ GLI3 خلیہ ناک کی کرکری ہڈی کی نشو نما میں مدد دیتا ہے۔ نیز یہ ناک کے اندرونی حصے کو کھولنے میں بھی معاون ہوتا ہے۔ DCHS2 خلیہ ناک کی دونوں نالیوں کے درمیان پل کی ترکیب اور اس کی نشو نما میں مدد دیتا ہے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ناک کی ترکیب اور اس کی شکل کی بناوٹ میں معاون خلیات کی دریافت  سے قدیم اور جدید دور کے انسان کے درمیان باہمی ربط کو تلاش کرنا اور آسان ہوگیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی