ناشتہ تو ہرایک نے کرنا ہوتا مگر اس رپورٹ میں آپ کو ایک ایسے ناشتے کے بارے میں بتایا جا رہا ہے جو سرا سر صحت، توانائی اور تندرستی کا خزانہ ہے۔ یہ کوئی زیادہ مشکل بھی نہیں۔ بس آپ کو اپنے ناشتے میں جو کی روٹی کا استعمال معمول بنانا ہے۔ جو کی روٹی سے کیا گیا ناشتہ آپ کا وزن کم کرنے، کیلوریز گھٹانے جسم کو صحت اور طاقت بخشنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ماہرین صحت نے اس سادہ سے ناشتے کے فوائد پرتحقیق کی تو اس کے حیرت انگیز نتائج سامنے آئے۔
ماہرین صحت نے جو سے تیار کردہ ناشتے کا کچھ لوگوں پر استعمال کیا تو چند دن کے اندر اندر ان میں حیرت انگیز تبدیلیاں رونما ہونے لگیں۔ جو کے ناشتے سے ان کے جسم میں موجود فالتو چرپی پگھلنے لگی۔ ہر وقت یا کچھ دیر کے بعد بھوک کے غیرضروری احساس کو کم کیا اور کھانے کی مقدار کم کرنے میں مدد دی۔ اس کے جسم پر گہرے مثبت نتائج مرتب ہوئے۔
جوکے طبی خواص میں غذائیت سے مالا مال پروٹینز، چرپی سے پاک خوراک، چربی کم کرنے میں معاون، صحت کے لیے مفید وٹامنز، مفید معدنیات ہمارے اجسام میں مثبت کردار ادا کرتے ہیں۔ بھوک کا احساس کم کرنے میں مدد دیتے ہیں اور پورا دن آپ کو طاقت اور تندرستی کا احساس دلاتے ہیں۔
جو کے مسلسل استعمال سے آپ کے جسم میں گردش کرنے والے خون میں کولیسٹرول کی مقدارکم کرنے، بڑھے ہوئے پیٹ کو واپس لانے اور شوگر کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔