جمعه 15/نوامبر/2024

تل ابیب میں چاقو کے وار سے ایک اسرائیلی فوجی زخمی

منگل 31-مئی-2016

اسرائیل کے دارالحکومت اور شمالی فلسطین کے شہر تل ابیب میں اسرائیلی پولیس نے ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لیا ہے۔ جس پرالزام عاید کیا ہے کہ اس نے ایک فوجی اہلکار پر چاقو سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں فوجی شدید زخمی ہو گیا۔

عبرانی نیوز ویب  پورٹل 0404 نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سوموار کی شام ایک فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فوجی اہلکار پر چاقو سے وارکیے، جس  کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔ پولیس نے فرار ہوتے فلسطینی حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے جسے تفتیش کے لیے خفیہ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک دوسرے بیان میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آور فلسطینی نوجوان کی عمر 17 سال ہے۔

عبرانی اخبار’معاریف‘ کے مطابق چاقو سے حملے کا واقعہ قومی نوعیت کے جھگڑے یا ذاتی رنجش کا شاخسانہ بھی ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہ پچھلے برس اکتوبر کے بعد سے فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ کے دوران فلسطینیوں کی انفرادی مزاحمتی کارروائیوں میں 34 صہیونی ہلاک اور 500 سے زاید زخمی ہو چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی