اردن کے مرکزی بنک کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ 2016ء کے آخر میں جاری کردہ ایک تخمینہ رپورٹ میں فلسطینی علاقوں میں قائم اردنی بنکوں کی برانچوں میں 4 ارب 30 کروڑ دینار کی رقوم موجود ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عمان میں قائم اردن کے مرکزی بنک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی میں موجود اردنی بنکوں میں 206 ملین ریزرو فنڈ موجود ہیں۔ ان میں 171ملین غیرملکی کرنسی جب کہ 34.1 ملین دینا کی شکل میں جمع ہیں۔
اردن کے بنک سسٹم کی مجموعی مالیت کا تخمینہ 1.7 ارب لگایا گیاہے جن میں 853 ملین دینار جب کہ 913 ملین غیرملکی کرنسی کی شکل میں جمع ہے۔
کریڈٹ اور ڈیبٹ سہولیات کی شکل میں مرکزی بنک کی فلسطین میں قائم برانچوں میں 1.7 ارب مالیت کا بجٹ موجود ہے جس میں 203 ملین دینا اور 825 ملین ڈالر اور 744 ملین دوسرے ملکوں کی کرنسی بتائی جاتی ہے۔