فلسطین میں کل ہفتے کے روز سے مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوا جن میں 78 ہزار 523 طلباء طالبات حصہ لے رہے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامیات کے پرچے سے شروع ہونے امتحانات 15 جون تک جاری رہیں گے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے سے مجموعی طورپر 45 ہزار 264 طلباء وطالبات جب کہ غزہ سے 33 ہزار 273سائنس ، 53816 آرٹس، 3417 معاشیات، 2762 قانون اور 1343 طلباء طالبات پیشہ وارنہ سائنسز کے شعبوں میں ہونے والے امتحانات میں شامل ہیں۔
بیرون ملک فلسطینی اسکولوں میں کل ہی سے امتحانات شروع ہوئے۔ قطر میں قائم القدس اسکول میں 34 اور رومانیا میں 46 طلباء طالبات نے میٹرک کے امتحانات میں حصہ لیا ہے۔
فلسطینی محکمہ تعلیم کی جانب سے مجموعی طورپر 648 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ان میں 477 غرب اردن اور 171 غزہ کی پٹی میں قائم کیے گئے۔ امتحانات کی نگرانی اور ان کے دیگر امور پر 10ہزار 632 اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ ان میں غزہ کی پٹی کے 2086 اساتذہ اور منتظمین بھی شامل ہیں۔