چهارشنبه 30/آوریل/2025

انتہا پسند یہودا گلیک کنیسٹ میں آتے ہی عرب ارکان کے خلاف کود پڑا

ہفتہ 28-مئی-2016

مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے ساتھ اجتماعی یلغار کرنے میں مشہور یہودی شدت پسند ربی یہودا گلیک نے اسرائیلی کنیسٹ [پارلیمنٹ] کا رکن منتخب ہوتے ہی عرب کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ارکان کے خلاف سازشیں شروع کردی ہیں۔

اسرائیل کے عبرنی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہودا گلیک نے پارلیمنٹ کی ’اخلاقیات کمیٹی‘ میں عرب ارکان کنیسٹ کے خلاف ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ عرب ارکان کنیسٹ کو ماہ صیام کے دوران مسجد اقصیٰ میں عبادت کی ادائیگی سے منع کرے۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 7 کی جانب سے نشر کردہ ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہودا گلیک نے عرب رکن پارلیمنٹ مسعود غنائم کے اس بیان کے رد عمل میں درخواست دی ہے جس میں غنائم نے کہا تھا کہ وہ ماہ صیام میں قبلہ اول میں نماز اور عبادت کا حق رکھتے ہیں۔ انہیں اس حق سے کوئی محروم نہیں رکھ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کے سیکیورٹی کمیٹی اور پولیس کی جانب سے عرب ارکان کے سوا باقی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پرپابندی عاید کی تھی اور کہا تھا کہ یہودی ارکان پارلیمنٹ کے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے  بیت المقدس میں ماحول کشیدہ ہونے کااندیشہ ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حال ہی میں عرب رکن پارلیمنٹ مسعود غنائم نے اسرائیلی وزیراعظم کو ایک مکتوب ارسال کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ اور ان کے دیگر ساتھی عرب ارکان ماہ صیام کے دوران مسجد اقصیٰ میں نمازیں ادا کریں گے۔ اس لیے انہیں عبادت کی ادائی سے نہ روکا جائے۔

یہودی گلیک نے اپنی درخواست میں مسعود غنائم کے مکتوب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غیراخلاقی حرکت ہے۔ اگر مسجد اقصیٰ میں یہودی ارکان کو داخلے کی اجازت نہیں تو فلسطینی عرب ارکان کیوں داخل ہوسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ یہودا گلیک کو حال ہی میں اس وقت پارلیمنٹ کا رکن بنایا گیا تھا جب حکمراں جماعت لیکوڈ کے رہ نما موشے یعلون نے وزارت دفاع اور پارلیمنٹ دونوں کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی