پنج شنبه 01/می/2025

خانہ کعبہ کی سمت معلوم کرنے کا قدرتی منظر!

جمعہ 27-مئی-2016

سال میں دو مرتبہ ایک بار موسم سرمار اور ایک بار موسم گرما میں سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر صفر درجے سے گذرتا ہے۔ یہ قدرتی نظارہ نہ صرف اہل ایمان اور فرزندان توحید کے لیے قابل دید ہوتا ہے بلکہ اس سے خانہ کعبہ کی سمت کے تعین میں بھی مدد ملتی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق موسم گرماں میں رواں سال سورج کل ہفتے کو سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق دن 12:18 پر عین خانہ کعبہ کےاوپر سے گذرے گا۔

یہ وہ وقت ہو گا جس میں پوری دنیا کے مسلمان سعودی عرب کے وقت کو سامنے رکھتے ہوئے خانہ کعبہ کی اپنی سمت درست کرسکیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی