فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مقامی پولیس نے 12ہزار دینار مالیت کا مسروقہ سونا برآمد کرنے کے بعد مالک کو واپس کر دیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین خان یونس گورنری کے جنرل انویسٹی گیشن پولیس نے ایم مقامی شہری کی جانب سے گھر سے سونا چوری ہونے کی شکایت پر تحقیقات شروع کی تھیں۔ شکایت کنندہ کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد نے اس کے گھر سے بارہ ہزار دینار مالیت کا سونا چوری کیا ہے۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران شبے میں دو افراد کے گھر پر چھاپہ مارا اوران سے پوچھ گچھ کی۔ ملزمان نے سونا چوری کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے مسروقہ سونا واپس کر دیا۔
پولیس کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کیپٹن ابو دقہ نے بتایا ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کے لیے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔