جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی کی انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال

جمعرات 26-مئی-2016

اسرائیل کی جیل میں قید ایک فلسطینی شہری نے بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے بورین قصبے سے تعلق رکھنے والے اسیر المنتصر باللہ محمود عید نے 18 مئی کو بھوک ہڑتال شروع کی تھی جسے اب ایک ہفتہ ہونے والا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسیر عید نے 18 مئی کو جزیرہ نما النقب کی جیل میں قید تنہائی کی حالت میں بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

خیال رہے کہ المنتصر باللہ عید 20 اکتوبر 2015ء کے بعد سے اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل ہیں۔ انہیں چھ ماہ کے لیے انتظامی حراست کی سزا دی گئی۔ چھ ماہ مکمل ہونے کے بعد انہیں مزید چھ ماہ کے لیے پابند سلاسل کیا گیا تو انہوں نے انتظامی حراست کی ظالمانہ سزا کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کر دی۔

مختصر لنک:

کاپی