چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی میں القسام کے مراکز پر فضائی حملے

جمعرات 26-مئی-2016

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر جمعرات کو علی الصباح اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے دو الگ الگ مقامات پر اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمپاؤنڈز کو نشانہ بنایا ہے، تاہم ان حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیل کے جنگی طیاروں نے وسطی اور جنوبی غزہ میں القسام مراکز پر بمباری کی ہے۔ جنوبی غزہ میں شہداء رفح مرکز پر ایک میزائل حملہ کیا گیا۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد وسطی غزہ میں نصیرات کیمپ کے قریب شہداء القسام مرکز پر بھی میزائل حملہ کیا گیا۔ دونوں واقعات میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی