چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوجی کیمپ میں مہیب آتش زدگی، دو فوجی اہلکار زخمی

جمعرات 26-مئی-2016

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی قصبے العیساویہ میں قائم اسرائلی فوج کے ایک کیمپ پر فلسطینی شہریوں کی جانب سے پھینکے گئے پٹرول بم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کم سے کم دو فوجی زخمی ہوگئے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کوبتایا کہ شمالی بیت المقدس میں العیساویہ کے مقام پر اسرائیل کی عبرانی یونیورسٹی کے قریب اسرائیلی فوج کے کیمپ میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں کم سے کم دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔

مزکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کیمپ میں لگنے والی آگ نے کئی بیرکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ آخری اطلاعات تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکتا ہے۔

اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عبرانی یونیورسٹی کے قریب لگنے والی آگ نے اسرائیلی کے کیمپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں متعدد عماریں جل کرخاکستر ہوگئی ہیں اور دو فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی