شنبه 16/نوامبر/2024

یہودی شرپسند نے پانچ سالہ فلسطینی بچے پر گاڑی چڑھا دی، بچہ شدید زخمی

بدھ 25-مئی-2016

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت لحم میں حوسان کے مقام پر ایک یہودی آباد کار نے رات گئے ایک پانچ سالہ فلسطینی بچے کو اپنی گاڑی کی ٹکر مار کر کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہوا ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ گاڑی کی ٹکر سے زخمی بچے کی شناخت آدم حمامرہ کے نام سے کے گئی ہے۔ اسے یہودی آباد کار نے سڑک کے کنارے اس وقت گاڑی کی ٹکر مار دی جب وہ وہاں کھیل رہا تھا۔ یہودی آباد کار بچے کو کچلنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ مقامی شہریوں نے بچے کو اٹھا کر مقامی اسپتال پہنچایا جہاں اس کی حالت اب خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہودی آباد کار نے بعد ازاں خود کو اسرائیلی پولیس کے حوالے کردیا جنہوں نے اسے ’’عتصیون‘‘ پولیس سینٹر منتقل کردیا ہے تاہم اس کے خلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی کی اطلاع نہیں مل سکی۔

زخمی بچے کو العربیہ آرگنائزیشن اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بچے کی گردن میں چوٹیں آئی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی