چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اسیر کو اسرائیلی زندانوں میں قید تنہائی میں ڈال دیا گیا

پیر 23-مئی-2016

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی عسقلان جیل میں پابند سلاسل فلسطینی انس غالب حسن جرادات کو خفیہ ادارے شاباک کی ہدایت پر قید تنہائی میں ڈال دیا گیاہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القدس شہداء و اسیران فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی جیل انتظامیہ اور شاباک کے اہلکاروں نے ملی بھگت کے تحت اسیر حسن جرادات کو غیرمعینہ مدت کے لیے قید تنہائی میں ڈال دیا ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ حسن جرادات کو پہلے ریمون جیل سے عسقلان منتقل کیا گیا جہاں انہیں قید تنہائی میں ڈالا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 35 سالہ انس حسن جرادات کا آبائی تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے السیلہ الحارثیہ قصبے سے۔ انہیں 11 مارچ 2003ء کو اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ سے تعلق کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر متعدد فدائی حملوں میں معاونت اور 31 صہیونیوں کو ہلاک کرنے کے الزام میں 35 بار عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ وہ اپنی اسیری کے 13 سال صہیونی جیل میں مکمل کر چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی