جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن :تین اسیران اسرائیلی جیل سے رہا، انجینئر گرفتار

پیر 23-مئی-2016

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی نوجوان انجینیر کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ ادھر اسی شہرسے تعلق رکھنے والے تین شہریوں کو چار ماہ تک انتظامی حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ قابض فوجیوں نے 27 سالہ انجینیر محمد ابو طامع کو جنوبی نابلس کی ایک فوجی چیک پوسٹ سے گذرتے ہوئے حراست میں لیا۔ گرفتاری کے بعد موقع پر بھی اس سے تفتیش کی گئی۔ بعد ازاں اسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنین شہر اور اس کے نواحی قصبوں میں 120 اضافی چیک پوسٹیں قائم کر رکھی ہیں، جس کے نتیجے میں شہریوں کی نقل وحرکت میں سخت مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

ادھر ایک دوسری پیش رفت میں جنین شہر سے تعلق رکھنے والے تین شہریوں معتصم بربور، رامز الاسمر اور حمزہ صائل جرار کو چار ماہ تک انتظامی حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی