اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ رات گئے بیت المقدس میں اسرائیل کے مرکزی بس اسٹیشن اور ریلوے اسٹیشن پر مشکوک پیکٹ کی موجودگی کی اطلاع کے بعد انہیں بند کر دیا گیا ہے۔
ادھر بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں نے یہودی آباد کاروں پر پٹرول بموں سے حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
عبرانی نیوز ویب پورٹل 0404 نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ بیت المقدس کے مرکزی بس اسٹیشن پر ایک مشکوک پیکٹ کی موجودگی کی خبر سامنے آنے کے بعد بس اڈے اور ریلوے اسٹیشن کو کلیر کرانے کے لیے انہیں عارضی طورپر بند کردیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بس اڈے پر مشکوک مواد کی موجودگی کی اطلاع کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر سیکیورٹی عملہ جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے جو جلد ہی مشکوک پیکٹ کی چھان بین کر کے اس کی رپورٹ دے گا،جس کے بعد ٹریفک کو معمول کے مطابق رواں دواں کر دیا جائے گا۔
ادھر بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی ٹرینوں پر سنگ باری اور پٹرول بن پھینکے، جس کے نتیجے میں ٹرینوں کو نقصان پہنچا۔ سنگ باری کے نتیجےمیں ٹرین روک دی گئی اور اس پر سوار یہودی آباد کار نکل کر بھاگ کھڑے ہوئے۔
عبرانی نیوز ویب پورٹل کےمطابق یہ واقعہ بیت المقدس میں شعفاط کیمپ کے قریب پیش آیا۔ اسرائیلی پولیس نے نقاب پوش فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تاہم وہ پولیس کی آمدسے قبل ہی بہ حفاظت فرار ہوگئےتھے۔
مقام فلسطینی ذرائع کے مطابق فلسطینی شہریوں نے اتوار کی شام بیت المقدس میں کوخاف یعقوب کالونی میں پٹرول بم پھینکے، جن کے نتیجے میں کالونی میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔