پنج شنبه 01/می/2025

قابض اسرائیلی فورسز کی تلاشی کی مہمات، 15 فلسطینی زیرحراست

پیر 23-مئی-2016

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں سوموار کے روز اسرائیلی فوج کی جانب سے گھر گھر تلاشی کی مہمات کے دوران کم سے کم 15 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد خفیہ حراستی مراکز منتقل کردیا گیاہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کی جانب سے 23 مئی کو جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ آج علی الصباح بیت المقدس اور غرب اردن میں تلاشی کی مہمات کے دوران کم سے کم پندرہ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ بیان میں بتایا گیاہے کہ بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی مہمات کے دوران عیسویہ قصبے سے احمد ابو الحمص، آدم محمود، مجد مصطفیٰ قیس درباس اور قصیٰ علیان کو گرفتار کیا گیا۔

غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں تین فلسطینی شہریوں مراد فتحی موسیٰ، عماد مرعی شحادہ اور عدی محمد صالح کو گرفتار کیا گیا۔ جنین سے  بھی تین فلسطینی شہری بہاء فائز حمدان، قصی حسن خلیلیہ اور مہدی عروق کو اردن سے واپسی پرگرفتار کیا گیا۔

رام اللہ میں تلاشی کی کارروائیوں میں دو فلسطینیوں ابراہیم سلامہ العاروری اورحمد ھانی خضور، نابلس سے عزالدین تیسیر عبدالحق اور بیت لحم سے مالک صالح القاضی کو گرفتار کرنے کے بعد حراستی مراکز میں ڈال دیا گیا ہے۔

بیت لحم میں مرا رباح کے مقام پر ابراہیم سمیح ثوابتہ کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا مگر گھر پرنہ ہونے کے باعث ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔ قابض فوج نے اسے خود کوحکام کے حوالے کرنے کے نوٹس جاری کیے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی