جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی کارروائی میں دو سگے بھائی گرفتار

اتوار 22-مئی-2016

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں نابلس اور قلقیلیہ میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کی کارروائیوں کے دوران دو سگے بھائیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ تلاشی کے دوران متعدد شہریوں کی گرفتاری کے وانٹ جاری کرتے ہوئے انہیں خود کو حکام کے حوالے کرنے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

مقامی فلسطینی ذرائع اور عینی شاہدین نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ ہفتے کے روز اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں المعاجین کالونی میں چھاپہ مارا اور رہائشی پلازہ نمبر چھ میں عبداللہ نصر، ڈاکٹر رسمیہ عبدالقادر، ڈاکٹر محمد النوری اور حمزہ عبدالجلیل کے گھروں میں توڑپھوڑ کی۔

قابض فوجیوں نے اسی کالونی میں 35 سالہ سابق اسیر انس خضرسوندک کے گھر پر چھاپہ مار کر گھر میں قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار کے بعد سوندک کو حراست میں لے لیا۔ ادھر قلقیلیہ شہر میں خضر سوندک کے ایک دوسرے بھائی 20 سالہ احمد کو بھی اس کے گھر سے گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ قابض فوجیوں نے تلاشی کی کارروائیوں میں نزار صلاح فنون اور بیت لحم میں بشار زیاد لافروخ کی گرفتاری کے نوٹس جاری کیے اور ان کے اہل خانہ سے کہا گیا کہ وہ ان دونوں کو فوری طورپر حکام کے حوالے کر دیں۔

مختصر لنک:

کاپی