چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن:یہودی آباد کاروں کی بس پرنامعلوم افراد کی فائرنگ کی اطلاعات

اتوار 22-مئی-2016

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم کے جنوب میں تقوع قصبے میں یہودی آباد کاروں کی ایک بس پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے نتیجے میں بس کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ فائرنگ کے واقعے میں بس میں موجود یہودیوں کے زخمی ہونے کی متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
 

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں دعوٰی کیا گیا ہے کہ تقوع کے مقام پر ایک تیز رفتار کار سے یہودی بس پر فائرنگ کی گئی۔

عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ کی ویب سائیٹ کے مطابق بس پر فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ بس کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے فوری بعد اسرائیلی فوج اور پولیس کے دستے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے بس کو گھیرے میں لیے لیا تھا۔

خیال رہے کہ پچھلے سال اکتوبر کے بعد سے فلسطینی شہروں میں اسرائیلی مظالم اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے خلاف تحریک انتفاضہ جاری ہے۔ اس تحریک کےدوران فلسطینیوں کی انفرادی مزاحمتی کارروائیوں میں اب تک 34 غاصب صہیونی جھنم واصل جب کہ 500 سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی