اسرائیلی فوج اور پولیس کی فوج پروف سیکیورٹی میں دسیوں یہودی آباد کاروں نے آج اتوار کے روز مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر مقدس مقام کی بے حرمتی اور مذہبی رسومات اور عبادت کی آڑ میں اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کرتے رہے۔
بیت المقدس کےمقامی سماجی کارکنوں اور عینی شاہدین کے مطابق اتوار کو درجنوں یہودی آباد ٹولیوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوتے اور مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کرتےرہے۔ اس موقع پر یہودیوں کو صہیونی حکام کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق اتواردرجنوں یہودی آباد کار سادہ کپڑوں میں ملبوس سیکیورٹی اہلکار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔ کئی نے فوجی وریاں پہن رکھی تھیں جب کہ قبلہ اول کی بے حرمتی کرنے والے صہیونی شرپسندوں میں بعض انٹیلی جنس افسران بھی شامل تھے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کی بسوں کے ذریعے یہودہ طلباء کو مسجد اقصیٰ کے قریب اتارا گیا جو بعد ازاں قبلہ اول میں دخل ہوئے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں کی قبلہ اول تک رسائی میں سہولت کے ساتھ ساتھ قابض فوج فلسطینی خواتین نمازیوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بدستور جاری رکھے ہوئے ہے۔