مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ترکی کے دارالحکومت استنبول مین منعقدہ کانفرنس کی کامیابی کے دیگر پہلوؤں میں سے اس کا ایک پہلو آن لائن مہم کا اس قدر مقبول ہونا بھی شامل ہے۔
مسئلہ فلسطین کو اجاگرکرنے کے حوالے سے جاری مہم میں عالمی ، عرب اور دنیا بھر کے سماجی کارکن بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ چونکہ ان دنوں فلسطین میں قیام اسرائیل کی یاد میں ’یوم نکبہ‘ کی تقریبات منائی جا رہی ہیں۔ اس لیے اس ٹرینڈ میں یوم نکبہ کی یادیں زیادہ غالب دکھائی دیتی ہیں اور اس میں اظہار خیال کرنے والے کارکن یوم نکبہ کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کر رہے ہیں۔
عربی کے علاوہ یہ ہیش ٹیگ ترکی اور انگریزی زبانوں میں بھی جاری ہے۔ انگریزی میں اسے #PalestinInTheMedia جب کہ ترکی میں #medyaadfilistin. کے نام سے تیار کیا گیا ہے۔
تینوں زبانوں میں جاری مہم میں مسجد اقصیٰ ، فلسطینی شہروں کی تصاویر، مقبوضہ بیت المقدس، اسرائیلی ریاستی جرائم، یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر دھاووں کی تصاویر اور فوٹیج پوسٹ کی جا رہی ہیں۔