پنج شنبه 01/می/2025

فلسطینی کیمرے کی آنکھ میں عطارد کی تصویر!

جمعرات 19-مئی-2016

حال ہی میں یہ خبر آئی تھی کی نظام شمسی میں شامل عطارد نامی سیارہ سورج اور زمین کے درمیان سے گذرے گا اور اسے دوربینوں کی مدد سے دیکھا بھی جا سکے گا۔ فلسطینی صحافی اور تجزیہ نگار خالد معالی نے سورج اور زمین کے درمیان سے گذرنے والے عطارد کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا جس کے بعد اس تصویر کو پوری دنیا میں پسند کیا جا رہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق خالد معالی نے بتایا کہ اس نے منگل کے روز غروب آفتاب کے وقت اپنا کیمرہ سورج کی سمت نصب کیا۔ چند لمحات کے دوران کرہ سورج کے قریب ایک سیاہ دھبا نمودار ہوا جو نمایاں ہوتا چلا گیا ہے۔ یہ سیاہ دھبا کوئی اور چیز نہیں بلکہ عطارد تھا جو اس دن سورج اور زمین کے درمیان سے گذرنے والا تھا۔

معالی کا کہنا ہے کہ غروب آفتاب کے وقت عطارد کا سورج کے سامنے آنے سے بڑا دلچسپ منظر پیش کر رہا تھا اور اسے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ پچھلے ہفتے عالمی سطح پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ عطارد سورج اور زمین کے درمیان سے گذرنے والا ہے۔ مختلف ملکوں میں عطارد کے سورج کے سامنے آنے کے مختلف اوقات تھے، تاہم فلسطین میں یہ غروب آفتاب کے وقت دیکھا گیا اور وہ خوبصورت اور تاریخی لمحہ خالد المعالی کے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔

مختصر لنک:

کاپی