چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی مذہبی رہ نماؤں کے فتوے فلسطینی نسل کشی کا سبب ہیں: الشیخ صبری

بدھ 18-مئی-2016

فلسطین کے سرکردہ عالم دین، قبلہ اول کے امام اور فلسطین سپریم علماء کونسل کے چیئرمین  الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ یہودی مذہبی رہ نماؤں کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے حق میں جاری کردہ فتوے انتہا پسند یہودیوں کو فلسطینیوں کے قتل کی ترغیب دے رہے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اپنے ایک بیان میں الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ یہودی ربی فتوے جاری کر کے انتہا پسند یہودیوں کے ہاتھ میں بندوق اٹھانے اور انہیں فلسطینیوں پر گولیاں چلانے کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔ اس طرح یہودی مذہبی پیشوا بھی بے گناہ فلسطینی بچوں اور خواتین کے قتل میں ملوث ہیں۔

انہوں نے یہودی ربیوں کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل کے جواز میں فتویٰ بازی ی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مذہبی دہشت گردی قرار دیا۔ الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم دہشت گرد نہیں بلکہ ہم اپنے دفاع کے لیے لڑ رہے ہیں۔ دہشت گرد وہ ہیں جو نہتے فلسطینیوں کو گرفتار کرتے، ان پرگولیاں چلاتے اور نہتے شہریوں پر بدترین مظالم ڈھاتے ہیں۔

فلسطینی عالم دین کا کہنا تھا کہ چند ہفتے قبل الخلیل شہر میں تل ارمیدہ کے مقام پر ایک نہتے فلسطینی بچے عبدالفتاح الشریف کو گولیاں مار کر شہید کرنے میں ملوث یہودی فوجی اسرائیلی مذہبی پیشواؤں کے فتوؤں سے متاثر تھا۔ اگر یہودی مذہبی پیشوا اس نوعیت کے بیانات اور اشتعال انگیز فتاویٰ سے باز نہیں آئیں گے تو فلسطینیوں کا قتل عام اسی طرح جارہے گا۔

مختصر لنک:

کاپی