اسرائیلی جیل میں طویل بھوک ہڑتال کرنے والے صحافی اور سعودی ٹی وی المجد کے نامہ نگار محمد اسامہ القیق کےاہل خانہ نے بتایا ہے کہ صہیونی حکام نے القیق کی کل جمعرات 19 مئی کو رہائی کا اعلان کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیر صحافی کے اہل خانہ کی جانب سے پریس کو جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکام کی طرف سے انہیں اطلاع دی گئی ہے کہ محمد القیق کو کل جمعرات کو صحرائی جیل النفحہ سے رہا کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ 33 سالہ محمد اسامہ القیق سعودی رعب کے المجد ٹی وی کے لیے مقبوضہ مغربی کنارے سے نامہ نگار ہیں۔ انہیں اسرائیلی فورسز نے 21 نومبر2015ء کو شمالی رام اللہ کے ابو قش قصبے سے ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد انہیں چھ ماہ کے لیے انتظامی حراست کے تحت پابند سلاسل کردیا گیا۔ صہیونی حکام القیق کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں کرسکے ہیں اس کے باوجود اس ی مدت حراست میں مزید چھ ماہ کی توسیع کا اعلان کیا گیا تو القیق نے اس کے خلاف بھوک ہڑتال کردی تھی۔ قریبا تین ماہ تک جاری رہنے والی بھوک ہڑتال کے بعد رواں سال مارچ میں اسرائیلی حکام نے القیق کی سزا میں مزید توسیع نہ کرنے کی شرط پراسے بھوک ہڑتال ختم کرنے پر قائل کیا جس کے بعد مئی میں اس کی رہائی کا اعلان کیا گیا تھا۔
بل ازیں فلسطینی محکمہ امور اسیران کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ 94 دن تک اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال کرنے والے صحافی اسامہ القیق کو 21 مئی کو رہا کیا جائے گا۔