جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن: اسرائیلی فوج پر فدائی حملے کے الزام میں فلسطینی لڑکی گرفتار

منگل 17-مئی-2016

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں زعترہ چیک پوسٹ کے قریب سے ایک فلسطینی لڑکی کو حراست میں لیا ہے جس کے قبضے سے ایک چاقو برآمد کیا گیا ہے۔ حراست میں لی گئی لڑکی اسرائیلی فوجیوں پر فدائی حملے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی۔

عبرانی نیوز ویب پورٹ NRG کے مطابق فوج نے جنوبی نابلس میں فدائی حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چاقو سے لیس ایک فلسطینی لڑکی کو حراست میں لیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حراست میں لی گئی لڑکی فوجی اہلکاروں پر چاقو سے حملے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی تاہم اس کی کارروائی سے قبل ہی اسےپکڑ لیا گیا۔ حراست میں لی گئی لڑکی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی