جمعه 15/نوامبر/2024

چین کی فلسطینی علاقے غزہ پر اسرائیلی پابندیوں کی شدید مذمت

پیر 16-مئی-2016

چین کی حکومت نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے مسلط معاشی پابندیوں اور ناکہ بندی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ناکہ بندی اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق چینی وزیرخارجہ ’’وانگ یی‘‘ نے بیجنگ میں پریس کو جاری ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مسلط کردہ پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتا۔ بیجنگ کا مطالبہ ہے کہ اسرائیل غزہ پرعاید کردہ معاشی پابندیوں کو فوری طورپر ختم کرے۔

چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین مشرق وسطیٰ  کا اہم ترین اور حل طلب مسئلہ ہے۔ چین  آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا۔

ادھر فلسطین کے سیاسی ، عوامی اور سماجی حلقوں نے چین کی طرف سے غزہ کی پٹی پرعاید پابندیوں کی مذمت کا خیرمقدم کیا ہے۔ فلسطین کی عالمی تعلقات کونسل کے چیئرمین باسم نعیم چینی وزیرخارجہ کے بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیان سے فلسطینیوں کے موقف کو تقویت ملی ہے۔

انہوں نے عوامی جمہوریہ چین پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم بند کرانے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کرے اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے ہونے والی مساعی میں مدد کرے۔

مختصر لنک:

کاپی