چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کی کارروائی، غزہ کے ساحل سے 10 فلسطینی ماہی گیر گرفتار

پیر 16-مئی-2016

اسرائیلی فوج نے اتوار کی شام ایک کارروائی کے دوران شمالی غزہ کے ساحل کے قریب سے ماہی گیروں کا تعاقب کرتے ہوئے کم سے کم 10 ماہی گیروں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ماہی گیروں کے حقوق کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھنے والی فلسطینی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ قابض فورسز نے اتوار کی شام شمالی غزہ کے ساحل سمندر سے فلسطینی ماہی گیروں کے خلاف کارروائی شروع کی، جس کے نتیجے میں کم سے کم 10 ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

حراست میں لیے گئے ماہی گیروں کی شناخت دو سگے بھائیوں خمیس اور غالب کے علاوہ احمد، محمد، مہند، احمید بکر، جمیل عدس، ادھم اشرف الاشوح اور حسن ابراہیم ماضی کے ناموں سے کی گئی ہے۔
ادھر فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے المیزان نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ تین اپریل کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ کے ساحل سمندر میں ماہی گیری کرنےوالے فلسطینیوں کے خلاف اپنی جارحیت میں اضافہ کر دیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی