چهارشنبه 30/آوریل/2025

اناناس [پائن ایپل] کے8 ناقابل یقین فواید جانیے!

اتوار 15-مئی-2016

انسانی صحت اور پھلوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے مگر کچھ پھل اپنی افادیت میں اپنی مثال آپ ہوتے ہیں۔ ایسےہی پھلوں میں ’’اناناس‘‘ یا پائن اپیل کا نام بھی شامل ہے جس میں انسانی صحت کے لیے ضروری وٹامنز کا بے بہا خزانہ موجود ہے۔ اناناس کے ایک ہفتے کے استعمال سے آپ اپنے جسم میں حیرت انگیز تبدیلی محسوس کریں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ امراض سے خالی  اور تندرست وتوانا زندگی کے لیے سبزیوں اور پھلوں کا بہ کثرت استعمال ضروری ہے۔ طاقت اور صحت مند جسم کے لیے مچھلیوں کا استعمال بھی اہم ہے مگرپھل کسی بھی دوسری چیز سے زیادہ مفید ثابت ہوتے ہیں۔

صحت سے متعلق معلومات شائع کرنے والی ویب سائیٹ’’بولڈ اسکائی‘‘ نے اناناس کے انسانی صحت کے لیے حوالے سے فواید کا تفصیلی ذکر کیا ہے اور بتایا ہے کہ  اناناس نہ صرف صحت کے لیے ضروری ہے بلکہ یہ کئی خطرناک امراض سے نجات کا بھی ذریعہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اناناس کے مسلسل ایک ہفتے کے استعمال سے آپ اپنے جسم میں غیرمعمولی اور حیرت انگیز تبدیلیاں محسوس کریں گے۔ آیے اس کے فواید جانتے ہیں۔

وزن میں کمی
انا ناس کو جسم میں موجود فالتو چربی پھگلانے کا اہم ترین ذریعہ خیال کیا جاتا ہے۔ یہ جسم میں موجود چربی پیدا کرنے والے خلیات کو جلانے میں مدد دیتا ہے اور بھوک کا اندھا احساس کم کرتے ہوئے جسم کو ہلکا پھلکا کرتا ہے۔

جسم کے زہریلے مواد کا اخراج
روز مرہ کی بنیاد پر اناناس کے استعمال سے انسانی جسم میں موجود زہریلے مادے خارج ہوتے ہیں اور جسمانی قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔

سیلیولائیٹ کی علامات میں کمی
اناناس نہ صرف چرپی پگھلانے میں مدد دیتا ہے بلکہ یہ جلد کو شفاف بنانے اور سیلیولائٹ کی علامت کو بھی کم کرتا ہے۔ یوں یہ بڑھاپے کی آمد کو بھی روکتا ہے۔

نظام انہضام کی فعالیت
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اناناس کے استعمال سے انسانی نظام انہضام مزید بہتر ہوتا اور قبض سے بھی چھٹکارا ملتا ہے۔

جلد کی خوبصورتی
لوگ اپنی جلد کو خوبصورت بنانے کے لیے مصنوعات اور مضمر کاسمیٹکس کا استعمال کرتے ہیں بلکہ اناناس میں وٹا من سی کا ایسا مواد موجود ہے جو جلد کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے۔

سرخ خون کے خلیات کی بہتری
اناناس کے دیگر کئی فواید میں ایک اہم فایدہ جسم میں موجود سرخ خون کے خلیات کو صاف کرنا اور خون کی گردش کو بہتربنانا بھی ہے۔

دردوں سے آرام
اناناس جسم میں پیدا ہونے والے درد اور تکالیف سے نجات کا ذریعہ ثابت ہوتا ہے۔ عضلات میں پائے جانے والے تناؤ اور مفاصل کے آلام وتکالیف کو کم کرتا اور سرد درد سے آرام دیتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی