چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطین میں شدید گرمی کی لہرکی پیشن گوئی

اتوار 15-مئی-2016

فلسطینی ماہرین موسمیات نے پیش آئند ایام میں گرمی کی شدید لہر کی پیشگوئی کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ماہرین موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ایام میں ملک بھرمیں گرمی کی شدید لہرآئے گی اور درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہو گا۔امکان ہے کہ سالانہ اوسط درجہ حرارت  13 فی صد زیادہ ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی محکمہ شہری دفاع نے کسانوں اور مزدوروں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ شدید گرمی میں سخت احتیاط سے کام لیں۔ گرمی کی وجہ سے درخت خشک ہو سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ عالمی ماہرین موسمیات رواں سال موسم گرما کے دوران گرمی کی شدید لہر کی پیش گوئی کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی