جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی نوجوان اسرائیلی پولیس تھانے میں داخل، فلسطینی پرچم لہرا دیا

اتوار 15-مئی-2016

فلسطین کے مقبوضہ فلسطین کے شمالی شہر الجلیل میں کل ہفتے کو فلسطینی نوجوان ایک مقامی اسرائیلی پولیس سینٹر میں داخل ہوئے اور تھانے کی چھت پر چڑھ کر فلسطینی پرم لہرا دیا۔ اگرچہ بعد ازاں اسرائیلی پولیس نے فلسطینی پرچم اتار دیا مگر وہ فلسطینیوں کو تھانے میں داخل ہونے اور پرچم کشائی سے نہیں روک سے۔

اسرائیل کے عبرانی ریڈیو نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ متعدد فلسطینی نوجوان ہفتے کو علی الصباح شعب کے مقام پر واقع پولیس تھانے میں داخل ہوئے اور تیزی سے تھانے کی چھت پر چڑھ کر فلسطینی پرچم لہرا دیا۔ فلسطینیوں نے تھانے میں گھس کر وہاں نگرانی کے لیے لگائے گئے خفیہ کیمرے بھی توڑ دیے۔

خیال رہے کہ شعب قصبہ شمالی فلسطین کے سنہ 1948ء کے دوران اسرائیل کے قبضے میں چلے گئے شہر الجلیل کا اہم ترین مقام ہے۔ سنہ 1931ء میں اس قصبے میں 19 عیسائی، ایک یہودی اور 1277 مسلمان تھے اور اس میں کل 284 گھر آباد تھے۔ آج یہاں یہودی آباد کاروں کی اکثریت ہے۔

مختصر لنک:

کاپی