درجنوں یہودی آبادکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں حوارہ ناکے کے قریب جمع ہوکر سڑک پر ہی تلمودی مذہبی رسومات کی ادائیگی شروع کردی۔
دریں اثناء عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی فوجیوں نے نابلس رام اللہ ہائی وے کا مرکزی دروازہ بغیر کسی وجہ کے بند کردیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سینکڑوں فلسطینی گاڑیاں اس گیٹ کے دونوں اطراف میں موجود ہیں تاکہ انہیں سفر کرنے کی اجازت مل سکے اور وہ اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔