جمعه 15/نوامبر/2024

2016ء کے آغاز سے آٹھ فلسطینی صحافیوں کے سفر پر اسرائیلی پابندی

جمعہ 13-مئی-2016

قابض اسرائیلی فوج نے رواں سال کے دوران آٹھ فلسطینی صحافیوں کو ‘سیکیورٹی خدشات’ کی بناء پر فلسطین سے باہر سفر کرنے سے روک دیا ہے۔

فلسطینی کمیٹی برائے صحافت کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطینی صحافیوں کے سفر پر صرف اس لئے پابندی لگا رہا ہے تاکہ وہ ان کو سزا دے سکے اور ان کے کام کی راہ میں رکاوٹ ڈال سکے۔ 

ماہ جنوری کے دوران اسرائیلی داخلہ سیکیورٹی کی ذمہ دار ایجنسی ‘شن بیت’ نے 31 سالہ ان دار عابد کو الکرامہ کراسنگ سے سفر کرنے سے روک دیا تھا۔ اس کے بعد ماہ فروری کے دوران دو صحافیوں کو سفر سے روک دیا گیا جن میں فوٹو جرنلسٹ عمار نصار شامل ہیں جو کہ شارجہ میں ایک مقابلے میں بہترین فوٹوگرافر کا ایوارڈ لینے جانا چاہتے تھے۔

اسی ماہ کے دوران شن بیت نے صحافی محمد ابو فیاض کو غزہ سے مغربی کنارے جانے سے روک دیا تھا۔ دیگر پانچ اسیران کو بھی سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر ماہ مارچ، اپریل اور مئی کے دوران مختلف کراسنگز سے سفر کرنے سے روک دیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی