جمعه 15/نوامبر/2024

مزاحمت ہی آزادی فلسطین کا واحد راستہ ہے: البطش

جمعہ 13-مئی-2016

فلسطینی مزاحمتی تحریک اسلامی جہاد کے سینئیر عہدیدار خالد البطش نے ایک بار پھر اپنی تحریک کی جانب سے یہ یقین دلایا ہے کہ ان کی تحریک کا ماننا ہے کہ مزاحمت ہی فلسطین کی آزادی اور اپنی زمینوں کو واگزار کروانے کا واحد راستہ ہے۔

البطش نے اپنا یہ بیان غزہ کے علاقے دئیر البلاح میں القدس انتفاضہ کی حمایت میں منعقد کردہ ایک فیسٹویل سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ اسلامی جہاد کے عہدیدار نے عرب اور مسلم اقوام سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض حکام کے خلاف فلسطینی مزاحمت کی جدوجہد کی حمایت کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی لیڈران کو اپنے ممالک میں خون کی ندیاں بہانا بند کرکے تمام صلاحیتیں فلسطین کی آزادی میں صرف کریں اور صیہونی دشمن کے خلاف جاری جدوجہد کو پہچانیں۔

بطش نے عرب اور مسلم رہنمائوں سے مطالبہ کیا کہ وہ رفح گزرگاہ کو کھولنے اور غزہ پر مسلط 10 سالہ محاصرہ ختم کرنے کی کوشش کریں۔

مختصر لنک:

کاپی