‘یورو پال فورم’ نے اپنی نوعیت کی ایک منفرد رپورٹ جاری کی ہے جس کا عنوان ہے "صیہونی لابی اور یورپی یونین” اور اس رپورٹ میں برسلز میں کام کرنے والے اسرائیل نواز گروپوں کے ایک نیٹ ورک پر سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔
یورو پال کے مطابق اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یورپی یونین میں اسرائیل نواز گروپوں کو پورے یورپ سے اسرائیلی لابی فنڈنگ دیتی ہے اور اس کے امریکا کی اسرائیلی لابی سے بھی تعلقات ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صیہونی لابی نے یورپی قانون سازوں کو اس بات پر آمادہ کر لیا ہے کہ وہ اپنی پارلیمانوں میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینی کے خلاف مظالم پر پابندیوں کے ہر عمل کو روک دیں۔
اس کے علاوہ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی لابی یورپ بھر میں فلسطینی عوام کی حمایت میں چلنے والی عوامی تحریکوں کو ختم کرنے کی کوشش بھی کرتی ہے۔
"Europal” کے چئیرمین ظاہر بیراوی نے فلسطینی لابی میں شامل پارٹیوں سے مطالبہ کیا کہ کہ وہ مثبت اقدامات کے ذریعے سے سچ کو سامنے لائیں اور فلسطینی جدوجہد کے اصل حقائق کو سامنے لاتے ہوئے یورپ کے فیصلہ سازوں پر اثر انداز ہوں۔
فورم اس رپورٹ کو لندن کی P21 گیلری میں 13 مئی کو عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔