چهارشنبه 30/آوریل/2025

مصر نے رفح کراسنگ کھولنے کا مطالبہ مسترد کردیا

جمعرات 12-مئی-2016

مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کی جانب سے رفح گزرگاہ کو مستقل طور پر کھولنے کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے۔

نیویارک میں ایک پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے شکری نے بتایا ہے کہ "اسرائیل غزہ میں امداد اور کمرشل سامان کے داخلے کا مرکزی ذمہ دار ہے۔ مصر صرف اسی صورت میں رفح گزرگاہ کو کھولے گا جب امداد کی اشد ضرورت ہوگی۔”

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اسرائیل اور مصر پر زور دیا تھا کہ وہ غزہ میں سامان اور افراد کی نقل وحرکت پر عاید پابندیاں ختم کردیں۔

مصری حکام نے رواں ہفتے  84 دنوں کے بعد بدھ اور جمعرات کے روز رفح کراسنگ کو کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

غزہ حکام کے مطابق 30 ہزار سے زائد لوگوں کی جن میں 9500 مریض اور 2700 طلباء شامل ہیں، رجسٹریشن ہوئی ہے اور وہ مصر سے سفر کرنے کے انتظار میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی