غزہ پر 2014ء میں ہونے والی اسرائیلی جارحیت میں ہلاک قرار دئیے جانے والے اسرائیلی فوجی شان مونڈشین کی والدہ نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں ان کے بیٹے کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا جائے اور اس کی لاش ان کے حوالے کی جائے۔
اسرائیلی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں خاتون کا کہنا تحا کہ ان کا بیٹا غزہ جنگ کے دوران ایک بکتر بند گاڑی میں سوار تھا اور اس گاڑی پر بمباری کے بعد سے اس کی لاش نہیں ملی ہے۔ اس خاتون کا مزید کہنا تھا "میں یہ معلوم کرنا چاہتی ہوں کہ میرے بیٹے کو کیا ہوا؟ میں تفصیلی معلومات چاہتی ہوں۔ مجھے معلوم ہے کہ اس سے میرا بیٹا واپس نہیں آئے گا مگر میں اس کی لاش سے متعلق معلومات حاصل کرنا چاہتی ہوں۔”
اس کے علاوہ حماس کی مسلح ونگ القسام بریگیڈز کے ہاتھوں اغوا ہونے والے ایک اور اسرائیلی فوجی ہلدار گولدن کے خاندان کا کہنا تھا کہ انکے عزیز کی رہائی کے لئے تمام فلسطینی شرائط کو مان لیا جائے۔