یہودی آبادکاروں نے مذہبی تہوار کی خوشیاں منانے کی آڑ میں فلسطنییوں اور ان کی املاک پر حملوں کا سلسلہ تیز کردیا۔
الخلیل میں یہودی آبادکاروں نے اندرون شہر کے قریب متعدد فلسطینی گھروں پر پتھرائو کیا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے رپورٹر نے تصدیق کی کہ آبادکاروں نے مسجد ابراہیمی میں تلمودی رسومات کی ادائیگی کے بعد پتھر اور بوتلیں گھروں پر پھینکیں۔
اس حملے کے بعد مقامی نوجوانوں اور یہودی آبادکاروں کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ یہودی آبادکاروں نے مغربی کنارے کے شمال میں واقع سانور اور حومیش کو جانے والے راستے ناکے لگا کر بند کردئیے اور علاقے میں تلمودی رسومات ادا کی۔