حماس کی پولٹ بیورو کے نائب سربراہ اسماعیل ھنیہ نے بتایا ہے کہ سوئٹزرلینڈ کے سفیر برائے فلسطینی اتھارٹی پال گارنئیر نے انہیں آگاہ کیا ہے کہ ان کا مکل فلسطینی مفاہمت کے لئے کانفرنس کا انعقاد کرنا چاہتا ہے۔
ھنیہ نے سوئس سفیر کے حوالے سے بتایا کہ اس کانفرنس میں سب سے پہلے غزہ کے سرکاری ملازمین کے بحران کو حل کیا جائیگا۔ ھنیہ کا کہنا تھا "ہم نے انہیں بتایا کہ ہم آزادی فلسطین کے سیاسی پروگرام کو لے کر چلنے والی ایک حکومت کے تحت قومی وحدت اور مفاہمت کی حمایت کرتے ہیں۔”
اسماعیل ھنیہ کا مزید کہنا تھا کہ "ہم نے غزہ کے سابق حکومتی ملازمین کے معاملے کو زیادہ اہمیت دینے پر بھی زور دیا۔”
سوئٹزرلینڈ کے سفیر نے منگل کے روز اسرائیل کے زیر انتظام ایریز کراسنگ سے غزہ کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران پال گارنئیر نے غزہ کے سماجی، معاشی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا۔