غزہ میں سول تنظیموں کے ڈائریکٹر امجد الشوا کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے غزہ میں توانائی بحران کو ختم کرنے کے منصوبے میں ٹیکنوکریٹس پر مشتمل ایک قومی کمیٹی کا قیام شامل ہے جو کہ مفاہمت سے قائم کی جائے۔
اس منصوبے کا مقصد ہے کہ غزہ میں بجلی کے بحران کو ختم کرنے کے لئے دیگر راستوں کو اپنایا جائے تاکہ تمام شعبہ زندگی کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کو ایک خصوصی بیان میں الشوا نے مطالبہ کیا کہ توانائی بحران کے خاتمے کے لئے صورتحال کو بہتر کیا جائے اور انہوں نے زور دیا کہ "مجوزہ کمیٹی کوکسی دیگر محکمے کے زیر انتظام نہیں کیا جائے گا۔”
انہوں نے حماس کی جانب سے اس منصوبے کو ماننے کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ تمام دیگر پارٹیاں بھی اسی طرح اس منصوبے کو قبول کر لیں گی تاکہ غزہ بحران جلد از جلد ختم کردیا جائے۔