جمعه 15/نوامبر/2024

بھوک ہڑتالی اسیر نے ریڈ کراس حکام سے ملاقات سے انکار کردیا

بدھ 11-مئی-2016

اسرائیلی جیل میں مقید اور دو ماہ سے زائد عرصے سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیر سامی الجنارزہ نے اسرائیلی حکام کی جانب سے ہاتھوں اور پیروں کی بیڑیاں نہ کھولنے پر سوروکا ہسپتال میں ریڈ کراس حکام سے ملنے سے انکار کردیا ہے۔

فلسطینی اسیران سوسائٹی کے مطابق اسرائیلی جیلرز نے جنارزہ کے حقوق کو سلب کرتے ہوئے ان کو ریڈ کراس سے آںے والے لوگوں سے ہتھکڑیوں کے بغیر ملنے کی اجازت نہیں دی۔

اسیران سوسائٹی کے وکیل کا کہنا تھا کہ اسیر جنارزہ کا وزن کم ہونے کی وجہ سے ان کو بہت کمزوری ہوگئی ہے اور وہ بھوک ہڑتال کے تحت دوائیاں اور کھانا پینا نہیں لے رہے ہیں۔

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے الفوار مہاجر کیمپ سے تعلق رکھنے ولاے سامی جنارزہ کو اسرائیلی حکام نے 15 نومبر 2015ء سے حراست میں لے رکھا ہے اور ان کو اس وقت سے بغیر کسی مقدمے یا عدالتی کارروائی کے انتظامی حراست کے قانون کے تحت قید رکھا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی