اسرائیلی فوج کے 2003ء میں غزہ کے علاقے خان یونس میں حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کے مطابق فلسطینی نوجوان شادی ابو شقرہ خان یونس میں الکتیبہ قتل عام کے دوران زخمی ہوگیا تھا۔
طبی ذرائع نے بتایا کہ ابو شقرہ علاج کے لئے گرین لائن کے پرے برزلائی میڈیکل سنٹر میں موجود تھے اور وہیں پر انہوں نے اپنی زندگی کے آخری سانس لئے۔